سعودی عرب اور بھارت کا دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق، شاہ سلمان سے نریندر مودی کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیا ل،بھارتی وزیراعظم کی سعودی بزنس لیڈروں اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، ریاض میں خواتین پر مشتمل آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سینٹر کا دورہ کیا

اتوار 3 اپریل 2016 22:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) سعودی عرب اور بھارت نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کیاہے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق سعودی فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے میں توانائی اور صحت کے امور سرفہرست رہے انھوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر صحت خالد الفالح کے ساتھ دار الحکومت ریاض میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوطرفہ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کی بڑی توانائی سپلائر کمپنی ارامکو ہندوستان کو اپنی سرمایہ کاری کے لئے نمبرایک ہدف کے طور پر دیکھتی ہے، جبکہ خالد الفالح نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے میں توانائی اور صحت کے شعبے سرفہرست رہے۔دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے30 سعودی چیف ایگزیکٹیو افسران اور بھارتی بزنس لیڈروں سے ریاض میں ملاقات کی ۔

انہوں نیبھارت اور سعودی عرب کو پرانا دوست قرار دیا جو روشن مستقبل کے لیے نئے اقدامات کے لیے تیار ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی طاقت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے شاہ سلمان کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے ایکبھارتی استاد سے تعلیم حاصل کی تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاض میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز کے خواتین پر مشتمل آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سنٹر کا دورہ کیا۔وزیراعظم کو اس کے آپریشن کے سلسلے میں مجموعی جائزہ پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے اس مرکز کی خواتین پر مشتمل ورک فورس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔