راولپنڈی: پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت۔ آئی ایس پی آر

انشا اللہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں‌گے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 اپریل 2016 14:44

راولپنڈی: پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت۔ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء): آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا جہاں جاری آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سری لنکا ، مالدیپ ، سعودی عرب ، قازقستان اور چین کے بھی 16 افسران شامل تھے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب میں شرکت کے لیے آئے غیر ملکی دستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی صلاحتیوں کی تعریف کی۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افوا پر قوم کا غیر متزلزل اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے ، انشااللہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کو بیشتر چیلنجز ہے جن کا سامنا کرنے کے لیے جوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر بہترین ہونا چاہئیے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں یقین دہانی کروائی کی ضرورت پڑنے پر مسلح افواج قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گی۔