سکیورٹی خدشات ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کوسیاحوں‌کے لئے بندکردیاگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 اپریل 2016 14:49

سکیورٹی خدشات ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کوسیاحوں‌کے لئے بندکردیاگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04اپریل 2016ء): لاہور میں موجود بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ دونوں مقامات کو سیاحوں سے خالی کروا کر داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ان دونوں مقامات کی سکیورٹی کے لیے ضلعہ انتظامیہ کو ایک خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا کہ شاہی قلعہ کی دیوارین پھلانگ کر آنے والے سیاحوں کی آمدورفت کو روکا جائے ، جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد میں لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دونوں مقامات کے داخلی راستوں پر سخت سکیورٹی کے لیے تربیت یافتہ گارڈز بھی تعیبات کیے جائیں ۔ یاد رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد لاہور سمیت ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔