شہیدوں کا وارث ہوں، قسم کھاتا ہوں دہشتگردوں سے لڑونگا،بلاول بھٹو

وزیر داخلہ کا منہ ایک طرف اور وزیر دفاع کا منہ دوسری طرف ہے،حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کی اہلیت ہی نہیں،خطاب

پیر 4 اپریل 2016 22:44

شہیدوں کا وارث ہوں، قسم کھاتا ہوں دہشتگردوں سے لڑونگا،بلاول بھٹو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہیدوں کا وارث ہوں قسم کھاتا ہوں کے دہشتگردوں سے لڑونگا۔ وزیر داخلہ کا منہ ایک طرف اور وزیر دفاع کا منہ دوسری طرف ہے۔ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کی اہلیت ہی نہیں، وزیراعظم کے خطاب نے قوم کو مایوس کیا، میاں صاحب کی خاموشی اور دہشتگردی کیخلاف واضح پالیسی نہ ہونا دہشتگردوں کومضبوط کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ جواب دیا جائے کہ قوم کے غدار کو کیسے بیرون ملک جانے دیا گیا، جبکہ عدالت پوچھ رہی ہے کہ مشرف کی واپسی کی ذمہ داری کون لیگا، اﷲ ظالموں کا پردہ چاک کرنے والا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی نہ تو خارجہ پالیسی ہے، نہ اس میں اہلیت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرایا جاسکے

متعلقہ عنوان :