پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ چترال ،بونی، مستوج، مری ، مظفر آباد ، الپوری، چترال ، گرم چشمہ روڈ اور شاہراہ قراقرم کے بعض حصے ٹریفک کے لئے کھول دیئے

مسلسل بارشوں کے باوجود چترال اور کے کے ایچ سمیت دیگر شاہراہوں اور مواصلاتی انفراسٹرکچرکی بحالی کا کام جاری

پیر 4 اپریل 2016 22:46

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) پاک فوج نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ چترال ، بونی، مستوج، مری ، مظفر آباد روڈ ، الپوری، چترال ، گرم چشمہ اور شاہراہ قراقرم کے بعض حصے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیئے جب کہ چترال اور کے کے ایچ سمیت دیگر شاہراہوں اور مواصلاتی انفراسٹرکچرکی بحالی کا کام جاری ہے ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے انفراسٹرکچر برے طریقے سے تباہ ہو گیا ۔

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم اور دیگر علاقوں سے ملحقہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز کو انجینئر پلانٹس بلڈوزر، لوڈروں اور کھدائی کرنے والی مشینوں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا تاکہ مواصلاتی انفراسٹرکچر کو کھول کر بحال کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال پونی ، مستوج روڈ ، مری مظفر آباد شاہراہ ، مالم جبہ روڈ ، الپوری روڈ چترال ، گرم چشمہ اور قراقرم ہائی وے کے کئی حصوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاری شدید بارشوں کے باوجود شاہراہ قراقرم چترال روڈ بومبریت روڈ بحرین اور کالام کو مکمل طور پر کھولنے کا کام جاری ہے ۔……

متعلقہ عنوان :