سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے افراد کے مقدمات اور فیصلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 4 اپریل 2016 23:50

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے افراد کے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے افراد کے مقدمات اور فیصلوں کا مفصل ریکارڈ طلب کیا ہے۔پاکستان کے چیف جسٹس نے فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے پانچ قیدیوں کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جو مجرمان ملکی آئین کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر وہ ان سزاو¿ں کے خلاف قانون کا سہارا کیسے لے سکتے ہیں؟عدالت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو عام جرم کے طور پر نہ لیا جائے بلکہ بعض ملکوں میں تو ایسے افراد کو عدالتوں سے سزائیں ملنے کے بعد بلا تاخیر تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے قیدیوں کی طرف سے ان سزاو¿ں کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر نے ان درخواستوں کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن افراد کو فوجی عدالتوں کی طرف سے موت کی سزا سنائی گئی ہے ان میں سے اکثریت کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ا±نھیں کس جرم میں سزا دی گئی ہے۔

ا±نھوں نے کہا کہ ان فوجی عدالتوں میں آئین کے سکیشن 10 اے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی آئین کسی بھی شخص کو فیئر ٹرائیل کا حق دیتا ہے لیکن یہاں پر نہ تو ملزموں کو وکیل کرنے کی اجازت ہے اور نہ ہی ا±نھیں فوجی عدالتوں کی کارروائی کی کوئی نقول فراہم کی جاتی ہیں۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ملزموں کو فیئر ٹرائیل کی اجازت نہ دینے سے دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

بینچ میں شامل جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتیں ملکی قوانین کے تابع ہیں اور تمام ملکی ادارے آئین کے تحت کام کر رہے ہیں۔بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں اب جو کام کر رہی ہیں ا±نھیں ایک آئینی شق کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ ملکی آئین بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ہر شخص آئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ان درخواستوں کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :