امریکی بحریہ نے پاکستان کے لیے 9 اے ایچ ون زیڈ (AH-1Z) جنگی ہیلی کاپٹر کا کنٹریکٹ جاری کر دیا‘ کنٹریکٹ کے لیے جاری ہونے والی رقم 17 کروڑ ایک لاکھ 73 ہزار 188 ڈالرز ہے:امریکی محکمہ دفاع
میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 12:59
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) امریکی بحریہ نے بیرون ملک فروخت کے پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 9 اے ایچ ون زیڈ (AH-1Z) جنگی ہیلی کاپٹر کا کنٹریکٹ جاری کر دیا۔امریکی کمپنی بیل ہیلی کاپٹرز نے پاکستان کے لیے یہ جنگی ہیلی کاپٹرز تیار کرنے کا کنٹریکٹ حاصل کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس کنٹریکٹ کے لیے جاری ہونے والی رقم 17 کروڑ ایک لاکھ 73 ہزار 188 ڈالرز (17 ارب 81 کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار روپے) ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی تیاری کا کام ستمبر 2018 تک مکمل ہوگا۔بیل اے ایچ ون زیڈ دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جو اے ایچ ون ڈبلیو (AH-1W) سپر کوبرا ہیلی کاپٹرز کی اَپ ڈیٹڈ شکل ہے،جسے امریکی میرینز نے اَپ ڈیٹ کرکے موجودہ شکل دی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ یہ انتہائی تیز رفتار ہیلی کاپٹرز شمار ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ 250 میل (400 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔
ہیلی کاپٹرز کی تیاری کا کام ستمبر 2018 تک مکمل ہوگا— ان ہیلی کاپٹرز میں بھاری میزائل لے جانے اور حملے کی صلاحیت بھی موجود ہے اور یہ 426 میل (610 کلو میٹر) کی حدود میں ہدف کو نشانہ بنانا سکتے ہیں۔گزشتہ برس اپریل 2015 میں امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ممکنہ طور پر 15 اے ایچ ون زیڈ ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔6 اپریل 2015 کو امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو مجموعی طور پر 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (99 ارب 45 کروڑ روپے) کے دفاعی سازو سامان کی فروخت کی منظوری دی تھی، جن میں اے ایچ ون زیڈ ہیلی کاپٹرز اور اے جی ایم-114 آر (AGM-114R) ہیل فائر ٹو میزائل سمیت دیگر ساز وسامان کی فروخت اور تربیت بھی شامل تھی۔رواں برس کے شروع میں امریکا نے پاکستان کو آٹھ F-16 جنگی طیاروں کی فروخت کی بھی منظوری دی تھی، ان طیاروں کی مالیت 700 ملین ڈالرز (73 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے) تھی۔واضح رہے کہ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سِپری) کی حالیہ دنوں میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے دسویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پہلے جبکہ ہندوستان دوسرے نمبر پر رہا۔2014 کی اس فہرست میں ہندوستان سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 2015 میں 735 ملین ڈالرز (76 ارب 93 کروڑ 96 لاکھ روپے) کا اسلحہ درآمد کیا جبکہ ہندوستان کا یہ حجم 3 ہزار 78 ملین ڈالرز (322 ارب 18 کروڑ 97 لاکھ روہے) رہا۔پاکستان نے سب سے زیادہ اسلحہ چین سے درآمد کیا جس کی مالیت 565 ملین ڈالرز (60 ارب روپے) تھی، جبکہ اس کے بعد اسے امریکا نے 66 ملین ڈالرز (6ارب 90 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار روپے) کا اسلحہ برآمد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.