ڈیرہ غازی خان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 22 سے زیادہ زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 13:15

ڈیرہ غازی خان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 22 سے زیادہ زخمی ..

ڈیرہ غازی خان(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) ڈیرہ غازی خان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور 22 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بچے مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہونے والی چھت اچانک نیچے آگری جس کی وجہ سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کی کوشش کی۔

بتایا گیا ہے کہ مدرسے کی چھت پہلے ہی بوسیدہ ہوچکی تھی اور بارشوں کی وجہ سے وہ مزید بوجھ برداشت نہ کرسکی اور نیچے آگری ، ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن ان میں سے 6 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دیگر زخمی بچوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :