لانگ مارچ، دھرنوں یا پانامہ لیکس سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔رانا ثناءاللہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 15:32

لانگ مارچ، دھرنوں یا پانامہ لیکس سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔رانا ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کا داغ دھونے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو حکومت پر تنقید کرنے کا پورا حق ہے۔ لانگ مارچ، دھرنوں یا پانامہ لیکس پر بحث سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اور آئندہ حکومت کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہوگا۔

پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن کا داغ دھونے کی خاطر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کر رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر سچائی تسلیم نہ کرنے والوں نے پانامہ لیکس کو بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی۔ تحریک انصاف اراکین کے استعفے دلوا کر ضمنی انتخابات میں پانامہ لیکس کا اندازہ لگا سکتی ہے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی مکمل تشکیل کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔