Live Updates

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 اپریل 2016 22:40

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو مسترد کر ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اپریل۔2016ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر سیاسی اورداستان گوئی پر مشتمل تھی۔ وزیراعظم نےمنظر عام پر لائے گئے حقائق کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اور نہ ہی وزیراعظم نے یہ واضح کیا کہ کمیشن کتنا با اختیار ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات