Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے 24 اپریل کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 13:12

پاکستان تحریک انصاف نے 24 اپریل کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے 24 اپریل کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک پر جلسہ کیا جائے گا۔ جلسے سے پی ٹی آئی چئیر مین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تاریخ کا اعلان تو کر دیا گیا ہے البتہ ذرائع کے مطابق پی ٹی آءی نے جلسے کے لیے تاحال انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک پر جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی توثیق کے بعد ہی پاکستان تحریک انصاف 24 اپریل کو ڈی چوک پر جلسہ منعقد کر سکے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات