ڈی چوک پر کسی جلسے جلوس کی اجازت نہیں‌دی جا سکتی۔ ضلعی انتظامیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 15:27

ڈی چوک پر کسی جلسے جلوس کی اجازت نہیں‌دی جا سکتی۔ ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء): پی ٹی آئی ذرائع کے مطابا 24 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی کوئی درخواست یا خط موصول نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر اسٹرکچر کی تبدیلی کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ڈی چوک پر کسی سیاسی جماعت کے اجتماع یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔