25اپر یل کو سائیں جی ایم سید کی بر سی بھر پو ر طر یقے سے منا ئی جا ئیگی، میر اللہ داد تالپور

شر کت کیلئے تمام قوم پرست ر ہنماؤں، ادیبوں، دانشوروں اور سندھی قو م کو دعوت د ی گئی ہے، سینئر وائس چےئر مین جئے سندھ انقلا بی محا ذ

بدھ 6 اپریل 2016 21:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) جئے سندھ انقلا بی محا ذ کے سینئر وائس چےئر مین میر اللہ داد تا لپو ر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جسا م کی جانب سے 25اپر یل کو پر یس کلب حیدرآباد میں سائیں جی ایم سید کی بر سی بھر پو ر طر یقے سے منا ئی جا ئے گی جس میں شر کت کیلئے تمام قو مپر ست ر ہنما ؤ ں ، ادیبو ں ، دانشوروں اور سندھی قو م کو دعوت د ی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پا رٹی چےئر مین غا زی خا ن سو لنگی کیخلاف در ج کئے گئے مقد ما ت جھوٹ پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز ید کہا کہ پا رٹی چےئر مین غا زی خا ن سولنگی کے خلاف جھو ٹے اور بے بنیا د مقد ما ت در ج کر کے حر اسا ں کیا جا رہا ہے تا کہ وہ سندھ کے حقوق کیلئے کی جا نے والی جد وجہد سے دستبر دار ہو جا ئیں اور ان کے خلاف در ج مقد ما ت ان کا سیا سی کیر ئیر تبا ہ کر نے کی سازش ہے جس کی ہم سخت الفا ظ میں مذ مت کر تے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اور وزیر قا نو ن سے اپیل کر تے ہیں جھو ٹے مقد ما ت ختم کر کے انہیں فوری ر ہا کیا جا ئے ۔اس موقع پر ان کے ہمر اہ جبل سندھی ،عبد الکر یم سو لنگی ، در یا خا ن اور دیگر عہد ید اران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :