جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فوجی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد

بدھ 6 اپریل 2016 22:30

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) فوجی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ بصالت، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

15 فوجی افسران اور 81 فوجی جوانوں جن میں سے ایک شہید افسر اور 76 شہید نوجوانوں کے ورثاء شامل تھے، کو آپریشن ضرب عضب کے دوران قربانیوں پر تمغہ بصالت سے نوازا گیا۔ قوم کے لئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر 46 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 106 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا تھا۔