آئی سی آئی جے کا دوہفتوں میں پانامہ لیکس کے مزید دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 13:07

آئی سی آئی جے کا دوہفتوں میں پانامہ لیکس کے مزید دستاویزات جاری کرنے ..

واشنگٹن (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نے آئندہ دوہفتوں میںپانامہ لیکس کے مزید دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، آئی سی آئی جے کا کہنا ہے جسے ان دستاویزات کے صداقت پر شک ہے وہ عدالت میں جاسکتا ہے‘ چاہے کوئی آئی سی آئی جے کے خلاف سو بلین ڈالرز کا دعوی کرئے مگر ہمارے پاس موجود دستاویزات 100فیصد مستند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آف شورز کمپینز کی تحقیقات کرکے دنیا بھرمیں سنسنی پھیلانے والے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کے ڈاریکٹر گیررڈ رائل نے کہا ہے کہ ان کی دستاویزات100 فیصد مستند ہیں اور اگر کوئی ہم پر سو بلین ڈالرز کا کیس کرنا چاہے تب بھی ہم تیار ہیں۔گیررڈ رائل کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک دو ہفتے میں مزید حقائق سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے جرم کیا ہے اور ان انکشافات کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ آئس لینڈ کے وزیراعظم ان انکشافات پر مستعفی ہوگئے ہیں، چلی میں ٹرانسپیرنسی کے سربراہ بھی مستعفی ہورہے ہیں، ہمارے انکشافات پر فیفا کے صدر اور میلسی کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں گیررڈ نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں ہمارے خلاف کیس کرنا ہے تو کریں۔

متعلقہ عنوان :