Live Updates

وفاقی وزراء (ن) لیگ کے در باری بن چکے،عمران خان پر تنقید کر کے اپنی کر پشن اور لوٹ مارکو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، یاسمین راشد

جمعرات 7 اپریل 2016 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء (ن) لیگ کے در باری بن چکے ہیں اور عمران خان پر تنقید کر کے (ن) لیگی وزراء اپنی کر پشن اور لوٹ مارکو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف نے ہمیشہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے اور آج حکمرانوں کی کر پشن اور لو ٹ مار قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء ملکی معاملات پربات کر نے کی بجائے سارا دن (ن) لیگ کی قیادت اور انکی فیملی کے لوگوں کی کر پشن پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں مگر اسکے باوجود وہ اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہوں گے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے اقتدار اور سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف پہلے بھی آواز بلند کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :