وزیراعظم کا ہیلتھ پروگرام غریب لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے

وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کی ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل۔2016ء“ سے بات چیت

جمعرات 7 اپریل 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہیلتھ پروگرام غربت کی نچلی سطح پر رہنے والے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پروگرام 23 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہیلتھ انڈیکیٹرز میں بہتری پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال صحت کا موضوع ”ملک میں شرح اموات میں کمی لانا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ ماں بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے شرح اموات پر قابو پانے کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے اور صوبوں کو ہر ممکن فنی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :