وفاقی دارالحکومت کے اساتذہ کی ترقی کو ان کی کارکردگی سے مشروط کیا جائے،وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت

جمعرات 7 اپریل 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے اساتذہ کی ترقی کو ان کی کارکردگی سے مشروط کیا جائے، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تعریف اسناد جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو وفاقی دارالحکومت کے سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تعریفی اسناد دی جائیں گی جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ترقی بھی ان کی کارکردگی سے مشروط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :