Live Updates

عمران خان کی سپورٹ کرتا ہوں، پی ٹی وی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 اپریل 2016 15:32

عمران خان کی سپورٹ کرتا ہوں، پی ٹی وی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ اپوزیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے پی ٹی وی کے معاملے پر عمران خان کے موقف کی تائید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی وی عوام کے پیسے سے چلتا ہے لہٰذا یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری اور عمران خان کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر نہیں دکھائی گئی ، ہمیں ایک مرتبہ پھر سے بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اتوار کی شام پی ٹی وی قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر ایک ہنگامی مراسلہ بھی سرکاری ٹی وی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات