وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،ڈولفن فورس کا دائرہ کار مزید 4 بڑے شہروں میں بڑھانے کا فیصلہ

ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت ڈولفن فورس کے جوانوں کو حوصلہ افزائی کیلئے ڈولفن ایوارڈ ز دیئے جائیں گے‘وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 8 اپریل 2016 22:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدار ت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈولفن فورس کا دائرہ کار مزید 4 بڑے شہروں میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بعد ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور بڑے شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام سے سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈولفن فورس کے پہلے دستے نے کام شروع کر دیا ہے جس سے لاہور کے شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی پر ڈولفن فور س کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں کارکردگی کی بنیاد پر ڈولفن ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا نیا چہرہ ہے جس سے عوام کو بہت توقعات ہیں اور ڈولفن فورس کے جوان اس پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :