وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین عبدالقادر توران کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعہ 8 اپریل 2016 22:46

لاہور۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں ترکی کے معروف سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین عبدالقادر توران کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ترک وفد نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کی اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک پنجاب کی تاریخ کا دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے ۔

دہشت گرد اقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں،سفاک درندوں کا کوئی مذہب نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، مفید معاشی تعاون میں ڈھل رہے ہیں ۔ترکی کی کئی کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔لاہور میٹروبس پراجیکٹ پاک ترک دوستی کی زندہ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت، ترک بھائی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اورمصیبت کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے تعاون کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔ترک گروپ نے اربن ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ خواجہ احمد حسان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویژن اورڈی سی او لاہوربھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :