پانامہ لیکس ، جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے دو سابق چیف جسٹس نے معذرت کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 13:15

پانامہ لیکس ، جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے دو سابق چیف جسٹس نے معذرت کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان کے مطابق حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔ کمیشن کی سربراہی کے لیے حکومت کی جانب سے سابق چیف جسٹس سے بھی رابطہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے توسط سے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی اور ناصر الملک سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس معاملے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن کی سربراہی کے لیے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے جس میں سپریم کورٹ کےحاضر سروس ججز کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ تاہم وزیر اعظم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :