پاکستانیوں‌کو چین سے نکالنے کے لیے چینی حکومت سے رابطے میں‌ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 14:28

پاکستانیوں‌کو چین سے نکالنے کے لیے چینی حکومت سے رابطے میں‌ہیں۔ترجمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے چینی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی خراب موسم کی وجہ سے چین میں پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ روس میں پھنسے پاکستانیوں کے بھی بروقت اقدامات کیے گئے تھے ٹھی اسی طرح چین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 45 پاکستانی سیاح چین کے علاقہ تاشگورگان میں پھنسے حکومت کی جانب سے مدد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :