لندن : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 اپریل 2016 16:29

لندن : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین پانامہ لیکس میں ڈیوڈ کیمرون کے والد کانام آنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا موقف ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں دنیا بھر سے رہنماؤں اور عہدیداران کی آف شور کمپنیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا جس نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :