وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اورعمران خان کے خطاب پر تبادلہ خیال

پیر 11 اپریل 2016 00:00

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پاناما لیکس کے انکشافات کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور عمران خان کے قوم سے خطاب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان جاتی عمرہ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے عمران خان کے خطا ب سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤ ں کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔