گلگت سکردو روڈسمیت 700 کلو میٹر سڑک کھول دی گئی ،پاک فوج کے جوان4 مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم ہائی وے کی مرمت کر رہے ہیں ، فضائیہ کا سی 130 طیارہ 11 ٹن گندم لے کر سکردو پہنچ گیا،آئی ایس پی آر

پیر 11 اپریل 2016 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈسمیت 700 کلو میٹر سڑک کھول دی گئی ہے ،پاک فوج کے جوان4 مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم ہائی وے کی مرمت کر رہے ہیں جبکہ پا ک فضائیہ کا سی 130 طیارہ 11 ٹن گندم لے کر سکردو پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اتوارکو آئی ایس پی آر کے مطابق 4 مختلف مقامات پر قراقرم ہائی وے کی مرمت جاری ہے ۔

70 بھاری مشینیں اور 550 جوان بحالی کے کام میں مصروف ہیں ۔ مسلسل بارش اور لینڈ سلائینڈ نگ سے بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ گلگت سکردو روڈ سمیت 7 سو کلو میٹر روڈ کھول دی گئی ہے ۔ مالا کنڈ اور چترال روڈ بھی کھول دی گئی ہے ۔ شانگلہ ، بونی اور بحرین کالام روڈ پر کام جاری ہے ۔ پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ 11 ٹن گندم لے کر سکردو پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :