Live Updates

عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس (کل)طلب کرلیا،اجلاس میں پانامالیکس کے بعدکی صورتحال اورانٹراپارٹی انتخابات پرمشاورت کی جائیگی

پیر 11 اپریل 2016 00:00

عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس (کل)طلب کرلیا،اجلاس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامالیکس کے بعدکی صورتحال اورانٹراپارٹی انتخابات پرمشاورت کیلئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس (کل)پیر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس (کل) پیرکو عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا ،جس میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد کی صورتحال اور پارٹی انٹراپارٹی انتخابات پرمشاورت کی جائیگی،اجلاس میں پی ٹی آئی کے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ارکان شرکت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات