حکومت اپنے آپ کو بچانا چاہتی ہے، قوم پوچھتی ہے وزیراعظم کے اثاثے کہاں سے آئے، جہانگیر ترین

پارٹی کو متحد ہوجانا چاہیے، اگر پارٹی ایک پیج پر نہ آئی تو مسائل حل نہیں ہوں گے ، میڈیا سے بات چیت

پیر 11 اپریل 2016 23:28

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو بچانا چاہتی ہے قوم وزیراعظم سے پوچھتی ہے کہ پانامہ لیکس میں جاری وزیراعظم کے اثاثے کہاں سے آئے ہیں اور پیسہ کہاں سے بنایا ہے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ جن کے پیسے باہر ہیں، انہوں نے ہنڈی کے ذریعے پیسے باہر بھجوائے ہین ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب حکمرانوں کا بھی احتساب ہو اور تمام افراد کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ریٹائرڈ جج کو کبھی بھی کمیشن کے اختیارات نہیں ملیں گے کیونکہ کوئی بھی پارٹی اسے نہیں مانتی ہے اپوزیشن متحد ہے اور قوم بھی متحد ہے ایوان میں مرضی کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر د کھائی جاتی ہے تمام نمائند وں کی کارروائی دکھنا لازمی ہے تاکہ عوام کو حقیقت کا پتہ چل سکے، پارٹی اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پارٹی کو متحد ہوجانا چاہیے اور اگر کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہے تو وہ بات کرے ہر فورم اور سطح پر مسائل اگر ہیں تو حل کرنے کیلئے تیار ہیں اگر پارٹی ایک پیج پر نہ آئی تو مسائل حل نہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :