وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات ، ترکی کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا

پیر 11 اپریل 2016 23:28

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث ترکی کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا ‘ 14 اپریل کو نواز شریف اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی جانا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا ۔ وزیراعظم نے 14 اپریل کو ترکی کا دو روزہ دورہ کرنا تھا اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی جو اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث منسوخ کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تھرکول اور کراچی کا دورہ اسی بنا پر منسوخ کردیا تھا وہ تھر مین تھرکول بجلی گھر کا افتتاح کرنے والے تھے