وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز براستہ ابو ظہبی سعودی عرب روانہ

پیر 11 اپریل 2016 23:54

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نجی ائیر لائن کے ذریعے براستہ ابو ظہبی سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز سعودی عرب میں ایک ہفتے قیام کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔