قوم کی فکری اور روحانی تربیت کیلئے حکومتی انتظام میں چلنے والے علمی و ادبی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ممنو ن حسین

اداروں کو پوری طرح بحال کر کے ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے عرفانی صدیقی سے گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کی فکری اور روحانی تربیت کے لئے حکومتی انتظام میں چلنے والے علمی و ادبی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان اداروں کو پوری طرح بحال کر کے ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ یہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کر سکیں۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سربراہ عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ اردو کو دفتری زبان بنانا آئینی تقاضا ہے جس میں خاصی تاخیر ہو چکی ہے اس مقصد کے حصول کے لئے کام کی رفتار تیز کی جانی چاہئے۔ وزیراعظم کے مشیر نے صدر کو علمی و ادبی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کو عام کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی اور اس مقصد کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ 22 اپریل سے ا سلام آباد میں میلے کا انعقاد کیا جائیگا۔