عالمی برادری دہشت گردوں کے معاونت کاروں کو روکے: آرمی چیف کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 21:11

عالمی برادری دہشت گردوں کے معاونت کاروں کو روکے: آرمی چیف کا مطالبہ

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) آرمی چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردوں کے معاونت کاروں کو روکے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف سخت جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔ دہشت گردوں، انتہاء پسندوں اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے استحکام کا باعث بنے گا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل میں حائل ہونے والی ہر رکاوٹ کو ختم کر دیں گے۔ آرمی چیف نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرے۔ عالمی برادری دہشت گردوں کے معاونت کاروں اور مددگاروں کو روکے۔

متعلقہ عنوان :