اس برس کے آخر تک اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر سے کارگو چین جائے گا: آرمی چیف کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 22:25

اس برس کے آخر تک اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر سے کارگو چین جائے گا: ..
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ اس برس کے آخر تک اقتصادی راہداری کے ذریعے گوادر سے کارگو چین جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے استحکام کا باعث بنے گا۔ پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل میں حائل ہونے والی ہر رکاوٹ کو ختم کر دیں گے۔ اس منصوبے کو ہر حال میں جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے اس موقع اعلان کیا کہ اس برس اقتصادی راہداری فعال ہو جائے گی اور اس کے ذریعے گوادر کی بندرگاہ سے کارگو چین جائے گا۔

متعلقہ عنوان :