سمیرا ملک نا اہلی کیس ‘ سابق اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نااہلی سے متعلق لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک ملتوی

بدھ 13 اپریل 2016 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے سمیرا ملک نااہلی کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت سابق اراکین قومی اسمبلی کی تاحیات نااہلی سے متعلق لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی ہے ۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سمیرا ملک نااہلی کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی کے وکیل مبین الدین قاضی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ نا اہل ہونے والے اراکین اسمبلی کی اہلیت سے متعلق کیس سن رہا ہے ۔ لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک سمیرا ملک کی نا اہلی کیخلاف نظرثانی کیس کی کارروائی ملتوی کی جائے ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی ۔