آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ،پاک فوج کے سربراہ کا ایئر وار کورس کے اساتذہ شرکاء اور الائیڈ آفیسرز سے بھی خطاب ،پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف ، اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو کراچی آپریشن اور انٹیلی جنس بیس آپریشن پر بریفنگ،ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت جاری ہے،بھتہ خوری کے واقعات میں85فیصد کمی ہوئی ہے۔کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے،ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، فوج اور پاک فضائیہ نے ملکر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عزم
ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 اپریل 2016 16:27
کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے، آپریشن کا مقصد کراچی کو دہشت سے پاک اور پر امن شہر بنانا ہیتاکہ لوگ بلاخوف و خطر کاروبار کرسکیں اور منظم انداز میں زندگی گزار سکیں،کراچی میں معاشی واقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے امن قائم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر اجلا س میں کورکمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشن،ڈی جی رینجرزنے شرکت کی۔(جاری ہے)
آرمی چیف کو کراچی میں جاری آپریشن اورانٹیلی جنس بیس آپریشنز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت جاری ہے۔بھتہ خوری کے واقعات میں85فیصد کمی ہوئی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن کی کامیابی اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اورکراچی آپریشن میں رینجرز ، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غیر معمولی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا ۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت پر کراچی کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ معاشی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کا براہ راست تعلق کراچی میں امن سے ہے۔ اس آپریشن کا مقصد کراچی کو دہشت سے پاک اور پر امن بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے حصول کو سامنے رکھتے ہوئے اس حوالے سے کی جانیوالی تمام کوششیں ایک مرکوز طرز فکر کے ساتھ کی جانی چاہئیں۔ قبل ازیں آرمی چیف نے ایئر وار کورس کے اساتذہ شرکاء اور الائیڈ آفیسرز سے خطاب کیا ۔ انہوں نے موجودہ عالمی امور خطے کے سیکیورٹی ماحول اور دہشتگردی کی لعنت کیخلاف ہماری جنگ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور ایسا ماحول قائم کریں گے جس سے ملک ترقی کی راہ گامز ن ہو سکے ۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران آرمی کی مدد کے حوالے سے پاکستان ایئر فورس کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ فضائی اور زمینی افواج کی طرف سے آپریشن کے دوران ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں انتہائی قابل ستائش ہیں ۔فوج اور پاک فضائیہ نے ملکر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.