بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 کے ضمنی انتخابات میں تمام تبادلے تعیناتیاں منسوخ

بدھ 13 اپریل 2016 22:42

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 کے حوالے سے دائرانتخابی عذرداری سے متعلق کیس کافیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں اب تک ہونے والی تمام ٹرانسفر پوسٹنگ کو منسوخ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے اورقرار دیا کہ متعلقہ امیدوار کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ذمہ دار چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر ہوں گے ، یادرہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدحلقہ NA-267میں 28 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں متوقع طورپرمبینہ دھاندلی کے پیش نظر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔