صدر مملکت ممنون حسین کی ترک ہم منصب طیب ایردوآن سے ملاقات،دفاع، تجارت ، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق،دونوں ملکوں کے درمیان تمام عالمی امور پر مکمل اتفاق ہے،ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے،صدر ممنون حسین،طیب ایردوآن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی

بدھ 13 اپریل 2016 22:54

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور ان کے ترک ہم منصب طیب ایردوآن نیمسلم اْمّہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان یہ اتفاق رائے بدھ کو استنبول میں ہونے والی ملاقات میں ظاہر کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں نے دفاع، تجارت ، معیشت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام عالمی امور پر مکمل اتفاق ہے،تمام عالمی فورموں پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت نے اسلامی تعاون تنظیم میں کشمیر رابطہ گروپ کے سرگرم کردار کو سراہا اور کہا پاکستان قبرص کے مسئلے پر ترکی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت صلاحیت سے بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے، دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ماہرین کام کریں گے۔صدر مملکت نے تیرہویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد پر صدر رجب طیب اردوآن کو مبارک باد دی اور اپنے پرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری، ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور دیگر اعلی حکام موجود بھی تھے۔بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین نے ترک صدر طیب ایردوآن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :