والوو نے پاکستان کی جدید ترین بس سروس کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اپریل 2016 02:58

والوو نے پاکستان کی جدید ترین بس سروس کا آغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) والوو نے پاکستان کی جدید ترین بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور کورین کمپنی ڈائیوو پاکستان میں جدید بس سروس فراہم کرنے کے معاملے میں گزشتہ 2 دہائیوں سے دوسری تمام کمپنیوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ تاہم 2 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ ڈائیو کے مدمقابل ایک ایسی جدید بس سروس کا آغاز ہوا ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈائیوو بس سروس پر سبقت لے جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ جدید بس سروس دنیا کی مشہور کمپنی والوو کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ والوو کی جانب سے فی الحال بس سروس کا آغاز صرف لاہور سے اسلام آباد تک کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ بس ان تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے جس کے باعث آپ کا سفر انتہائی آرام دہ گزر سکتا ہے۔ اس بس میں کل 21 سیٹیں ہیں اور اس کا اندرونی منظر بالکل ایک ہوائی جہاز کے اندرونی منظر سا معلوم ہوتا ہے۔ اس بس میں ڈش ٹی وی، مووی بینک، میوزک بینک، لیپ ٹاپ چارجر، ٹوائلٹ اور دیگر کئی حیران کن سہولیات موجود ہیں۔ والوو کی جانب سے اپنا بس ٹرمینل لاہور کے مشہور فوٹریس اسٹیڈیم کے قریب قائم کیا گیا ہے۔

لاہور تا اسلام آباد شاندار لگژری والو بس سروس

متعلقہ عنوان :