20 سال سے کوشش کر رہا ہوں حکمرانوں کا احتساب ہو ،لگتا ہے اللہ تعالیٰ کو پاکستانی قوم پر ترس آ گیا ہے ‘ عمران خان
جمعرات 14 اپریل 2016 12:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 20 سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ حکمرانوں کا احتساب ہو اور لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستانی قوم پر ترس آ گیا ہے ، دورہ لندن میں آڈٹ کے حوالے سے تجربہ رکھنے والی انٹر نیشنل فرموں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار بھی اسی پرواز سے لندن روانہ ہو رہے ہیں ، اگر نواز شریف بیمار ہیں تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تکلیف سے دور رکھے اور صحت عطا کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ انکے ہمراہ جہانگیر خان ترین اور عبد العلیم خان بھی لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں آف شور کمپنیوں کے آڈٹ کے حوالے سے تجربہ رکھنے والی انٹر نیشنل فرموں سے ملاقاتیں رکھی ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے چوہدری نثار کے بھی اسی پرواز سے روانہ ہونے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے میڈیا سے یہ معلوم ہوا ہے لیکن وہ کیوں جارہے ہیں مجھے اس کا علم نہیں ۔
جہاں تک نواز شریف کے لندن روانہ ہونے کا سوال ہے تو میں کسی شک کا اظہار نہیں کروں گا اگر وہ بیمار ہیں تو اللہ انہیں تکلیف سے دور رکھے اور صحت عطا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ جمہوریت میں حکمران جوابدہ ہوتے ہیں ، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ اپوزیشن سے کہا جائے کہ آپ بھی ایسے ہی ہیں بلکہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا بڑا زبردست مستقبل دیکھ رہا ہوں،20سال سے کوشش کر رہاہوں کہ حکمرانوں کا احتساب ہو اور لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستانی قوم پر ترس آ گیا ہے اوراس میں اپوزیشن یا کسی اور کا کوئی ہاتھ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.