سردار محمد یعقوب خان نے سینیٹ کے رکن کے طور پر حلف اٹھالیا

جمعرات 14 اپریل 2016 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر سردار محمد یعقوب خان نے سینیٹ کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے آغاز پر سردار محمد یعقوب خان ناصر سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ارکان نے سینیٹر منتخب ہونے پر ان کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر خیبر تعیناتی کے بعد خالی ہوئی تھی ۔