ایم کیو ایم قائد نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے ”را“ سے تعلقات کا اعتراف کیا، مصطفی کمال
ریاست پاکستان کو اپنا موقف دینا پڑے گا، فاروق ستار ”را“ ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں،رہنما پاک سرزمین پارٹی
جمعرات 14 اپریل 2016 22:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے بھارتی ایجنسی ”را“ سے تعلقات کا اعتراف کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ریاست پاکستان کو اپنا موقف دینا پڑے گا، فاروق ستار ”را“ ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی سفیر نے متحدہ کے “را” سے تعلقات کی تصدیق کی ہے جب کہ متحدہ قائد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے ”را“ سے تعلقات کا اعتراف کرچکے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ریاست پاکستان اور اداروں کو کوئی رخ اختیار کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور “را” کے تعلقات کے بارے میں ایسے ہی الزامات اور باتیں حکومتی لوگ بھی کر رہے ہیں، اگر یہ باتیں 5 فیصد بھی درست ہیں تو جو تنظیم دشمن ملک کی ایجنسی سے رابطے میں ہے اسے آزادی کے ساتھ ملک میں کام کرنے کیوں دیا جارہا ہے، ایسی تنظیم پر فوری پابندی لگادینی چاہیئے۔(جاری ہے)
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشن کے سفارت کار نے ایم کیوایم قائد کے “را” کے ایجنٹ ہونے کا بتایا جب کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو برطانوی حکومت نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی جس کے بعد رحمان ملک نے ایم کیو ایم رہنماوٴں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس میں میں بھی موجود تھا اور اس میٹنگ سے متعلق ہم نے اپنی پریس کانفرنس میں دبئی میں ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور “را” کے تعلقات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جب کہ اس حوالے سے گزشتہ تین چار روز سے سابق برطانوی سفارت کاروں کے انٹرویو بھی چل رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ سب بیٹھ کر متحدہ قائد کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کے مرنے کے بعد جاگیریں انہیں ملیں، فاروق ستار ہماری زبان نہ کھلوائیں اور وہ بھارتی ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں، ہر چیز کی انتہا ہوتی ہے وہ ہرچیزسے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کو اپنی ٹیموں سے مروانے میں متحدہ قائد اور ندیم نصرت ماہر ہیں، اس لئے نوجوان لڑکوں کو کہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لو، ایم کیو ایم کے ہزاروں نوجوان دنیا بھر میں دربدر پھر رہے ہیں، لاپتہ افراد کو حراست میں رکھنے سے متحدہ قائد کو ہی فائدہ ہورہا ہے، خدارا لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم کارکنان کو چھوڑیں وہ توبہ کرنے کو تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.