شالے ویلی میں غیر قا نو نی بس اسٹینڈ مسما ر، 5رکشہ 3ٹیکسی اور 2سو زوکی ضبط

جمعرات 14 اپریل 2016 22:40

راولپنڈی۔14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ انفو رسمنٹ نے شالے ویلی روڈسے غیر قا نو نی بس اسٹینڈ مسما ر کر دیا ۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس اسٹینڈ پر غیر قا نو نی طو ر پر ٹیکسی و رکشہ کھڑے رہتے تھے جس سے ٹریفک کی روا نی میں مشکلا ت کا سا منا تھا اب اس اسٹینڈ کو مسمار کر دیا گیا ہے اور 5رکشہ 3ٹیکسی اور 2سوزوکی اپنے قبضہ میں لے لیا گیا ہے علا وہ ازیں کینٹ کے مختلف علا قوں سٹی صدر روڈ ، 22نمبر اور ٹینچ بھا ٹہ میں عارضی اور مستقل تجا وزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں،کاؤنٹر،کرسیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا،ضبط شدہ سامان موقع پر ہی توڑ پھوڑ کر واپس نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے مال خانہ میں منتقل کر دیا گیاجو کہ ادارہ کی پالیسی کے مطابق نیلام کر دیا جائے گا۔

ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق تجا وزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیا د پر کیا جا رہا ہے،اس کے ساتھ سا تھ عا رضی تجا وزات کا 4ٹرک سا ما ن قبضہ میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :