پاکستان اور ترکی درمیان رواں سال ستمبر کے اختتام تک آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو حتمی شکل دیدی جائے گی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملک پہلے ہی مل کر کام کرنے پر متفق ہیں، او آئی سی ممالک میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کے منصفانہ حل کی اہمیت کا ادراک موجود ہے
صدرمملکت ممنون حسین کی استنبول سے واپسی پر خصوصی پرواز میں صحافیوں سے بات چیت
جمعہ 15 اپریل 2016 22:53
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی درمیان رواں سال ستمبر کے اختتام تک آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو حتمی شکل دیدی جائے گی جس سے دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ وہ 13ویں اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو استنبول سے اسلام آباد واپسی کے دوران خصوصی پرواز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ترک صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں یہ معاملہ زیربحث لایا گیا اور ہم آزادانہ تجارت کے معاہدہ کو ستمبر 2016ء تک حتمی شکل دیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ 13ویں اسلامی سربراہی اجلاس کے نتائج سے بہت پرامید ہیں، او آئی سی رکن ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں نے مسلم امہ کو درپیش مختلف چیلنجز بالخصوص دنیا میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کی وجوہات اور اسلامی دنیا پر اس کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.