راجن پور میں‌فوج کے دستے تعینات کر دئے گئے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 12:42

راجن پور میں‌فوج کے دستے تعینات کر دئے گئے۔ آئی ایس پی آر

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کر دئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے جوانوں پر مشتمل دستوں نے کچے کے علاقہ میں اپنی اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے کچے کے علاقہ میں پہنچ کر آپریشن کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے علاقہ کو گھیراؤ میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن آج 19 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ اب تک آپریشن میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :