پاناماکے نائب وزیرخزانہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تصدیق کردی،ترجمان وزارت خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاناماکے نائب وزیرخزانہ سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قراردے دیا، وزیرخزانہ پچھلے کئی ہفتوں سے ملک سے باہر نہیں گئے،غلط رپورٹنگ پر معاملہ سی این این کے ساتھ اٹھایا جارہاہے۔ترجمان وزارت خزانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 اپریل 2016 17:25

پاناماکے نائب وزیرخزانہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تصدیق کردی،ترجمان ..

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16اپریل۔2016ء) :ترجمان وزارت خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاناماکے نائب وزیرخزانہ سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرخزانہ پچھلے کئی ہفتوں سے ملک سے باہر نہیں گئے،وزیرخزانہ واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور پاناماکے نائب وزیرخزانہ کی ملاقات سے متعلق دعویٰ حیران کن ہے۔غلط رپورٹنگ پر معاملہ سی این این کے ساتھ اٹھایا جارہاہے۔وزیرخزانہ کی پاناما کے نائب وزیرمعیشت سے ملاقات کے خبربے بنیاد ہے۔تفصیلات کے مطابق خبر گردش کررہی تھی کہ پاناماکے نائب وزیرخزانہ نے اسحاق ڈار سے ملنے کی تصدیق کردی۔جس کو ترجمان وزارت خزانہ نے بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :