لندن، وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، اہم سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 20:49

لندن، وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) لندن میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اہم اُمور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جرمنی سے واپسی پر لندن میں رکے تھے۔