کراچی میں لینڈنگ کے دوران طیارے پر لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ پھر سے شروع ، غیر ملکی ایئرلائنز کے کپتانوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا‘ سپر ہائی وے ماڈل کالونی سمیت ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پٹرولنگ بڑھا دی گئی

اتوار 17 اپریل 2016 21:44

کراچی میں لینڈنگ کے دوران طیارے پر لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ پھر سے شروع ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) کراچی میں لینڈنگ کے دوران طیارے پر لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا‘ غیر ملکی ایئرلائنز کے کپتانوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا‘ سپر ہائی وے ماڈل کالونی سمیت ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پٹرولنگ بڑھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے اور علی الصبح ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔

غیر ملکی ایئرلائنز کے کپتانوں نے اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی ہوتی ہے لیزر لائٹ کے باعث کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سی اے اے ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چار طیاروں کو لیزر لائٹس ماری گئیں۔ سعودی عرب‘ قطر ایئرلائنز کے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ دوسری طرف ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹس مارنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سپر ہائی وے ماڈل کالونی سمیت ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پٹر ولنگ بڑھا دی گئی ہے جن علاقوں میں لیزر لائٹ مارنے کی اطلاعات ہیں وہاں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :