بھارت کا پاکستانی ہندوؤں کو جائیدادیں خریدنے ، بنک اکاؤنٹس کھلوانے کی اجازت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 اپریل 2016 21:44

بھارت کا پاکستانی ہندوؤں کو جائیدادیں خریدنے ، بنک اکاؤنٹس کھلوانے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) بھارتی حکومت نے پاکستانی ہندوؤں کو ملک میں جائیدادیں خریدنے اور بنک اکاؤنٹس کھلوانے کی اجازت دینے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے ا فراد جو طویل مدتی ویزا پر بھارت میں رہ رہے ہیں کو جلد بھارت میں جائیدادیں خریدنے ،بنک اکاؤنٹس کھلوانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کردی جائیں گی اس سلسلے میں حکومت نے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔

بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ 400کے قریب پاکستانی ہندو مہاجرین جودھپور،جیسلمبر،جے پور،رائے پور،احمد آباد،راجکوٹ ،کچرچہ ،بھوپال،اندور،ممبئی ،ناگپور،پونے ،دہلی اور لکھنئو سمیت دیگر شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :