دریائے سندھ سے مزید 2 لاشیں برآمد‘ 2 ماہ میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 25 تک جا پہنچی،تمام افراد کو قتل کر کے نعشیں دریا میں پھینکی گئیں‘علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 17 اپریل 2016 22:05

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزید دو لاشیں ملی ہیں۔ دو ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 25 ہو گئی‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ دو ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی ا?تی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پرآ کر رک جاتی ہیں اور گذشتہ دو ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دو ماہ کے دوران مردہ حالت میں ملنے والے تقریبا تمام افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ اتوار کو جناح بیراج پر ملنے والی لاشوں میں ایک لاش بوری بند جب کہ دوسری کے گلے میں پھندا ڈالا گیا ہے۔دو ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 25ہو گئی ہے ،اتوار کو سرکاری اداروں کی چھٹی ہونے کی وجہ سے دونوں لاشیں دریا سے نہیں نکالی جا سکیں اور یہ دونوں لاشیں تا حال دریا میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :