رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی پاک سر زمین پارٹی میں‌شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 16:17

رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی پاک سر زمین پارٹی میں‌شامل

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی شمولیت کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اب تک مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی متعدد پتنگیں کاٹ کر انہیں پاک سر زمین پارٹی میں شامل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اشفاق منگی پی ایس 127 سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ہیں، کمال ہاؤس پہنچنے پر پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے اشفاق منگی کا پُر تپاک استقبال کیا گیا جبکہ اشفاق منگی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :